ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع اٹک کے امام صاحبان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت ضلع بھر کے 2287 امام صاحبان میں کے پے آرڈرزبطوراعزازیہ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر آفس میں امام صاحبان کو اعزازیہ دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا کہ یہ اقدام حکومت پنجاب کے اس عزم کا عملی مظہر ہے جس کا مقصد مذہبی خدمات سرانجام دینے والے امام صاحبان کی معاشی مشکلات میں کمی لانا اور انہیں باعزت معاشی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرگرمی پہلے مرحلے کے طور پر شروع کی گئی ہے جبکہ آئندہ مراحل میں بھی اس پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت امام صاحبان کو فی کس ہر ماہ 25 ہزار روپے بطور اعزازیہ ادا کیے جائیں گے، تاکہ وہ اپنی معاشی اور معاشرتی ضروریات بہتر انداز میں پوری کر سکیں اور معاشرے میں اپنی دینی و سماجی ذمہ داریاں مزید یکسوئی کے ساتھ ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی خدمت، سماجی فلاح اور مذہبی طبقات کی بہبود کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔تقریب کے دوران امام صاحبان نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *