ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں آٹے کی ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی ترسیل اور منافع خوری کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں تاکہ عوام کو اشیائے خورونوش بالخصوص آٹے کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار حسن ابدال کے علاقہ جھاڑی کس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی کارروائی کے دوران قبضے میں لیے گئے آٹے کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر کیا۔ کارروائی کے دوران دو گاڑیوں سے بڑی مقدار میں آٹا برآمد کیا گیا، جن میں 40 کلوگرام کے 420 تھیلے اور 20 کلوگرام کے 940 تھیلے شامل ہیں۔ ضبط شدہ آٹا پیرا انفورسمنٹ اسٹیشن اٹک میں قانونی تقاضوں کے تحت ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے حوالے کر دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے واضح کیا کہ آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور مؤثر نگرانی کے ذریعے عوامی مفاد کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اٹک محمد ماجد، ایس ڈی او پیرا رحمت ورک اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے ضبط شدہ آٹے کے اندراج، تحویل اور آئندہ قانونی کارروائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *