ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خالد ہمدانی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان، ایس پی انویسٹی گیشن اٹک زینب ایوب اور ایس پی ہیڈکوارٹر راولپنڈی سردار بابر کے ہمراہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ٹی ایم اے ہال فتح جنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی تحریری درخواستیں پیش کیں۔ آر پی او راولپنڈی نے شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انصاف کی بلا تعرض و بلا تعطل فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
بعدازاں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خالد ہمدانی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان، ایس پی انویسٹی گیشن اٹک زینب ایوب اور ایس پی ہیڈکوارٹر راولپنڈی سردار بابر کے ہمراہ تھانہ فتح جنگ اور تھانہ قطبال (نیو ائیرپورٹ) کا وزٹ کیا۔ تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک، کوت، حوالات اور دفاتر کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی و ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے تھانہ جات میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔