تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کولیار کے مقام پر کتوں کی لڑائی پر قماربازی کروانے میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران آرگنائزر جمال علی ولد قمر زمان سکنہ نکو، ضلع راولپنڈی کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا،دیگر گرفتار ملزمان میں محمد زوہیب، تجمل حسین، ضمیر انور، محمد آصف، جمیل احمد، مظفر حسین، عابد محمود، محمد اعجاز، خالد، وقاص احمد، انیس احمد، تنویر، آفاق، سعد انور، محمد شہزاد، کامران جاوید، عبدالجبار، احتشام اور ریاض شامل ہیں،تھانہ فتح جنگ پولیس نے موقع سے ایک لاکھ تراسی ہزار پانچ سو روپے نقدی، پانچ عدد پالتو کتے، پانچ گاڑیاں اور ساؤنڈ سسٹم بمعہ جنریٹر قبضہ پولیس میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف پنجاب پریوینشن آف گیمبلنگ آرڈیننس، پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور جانوروں پر بے رحمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *