وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کھلی کچہریوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تھانہ صدر حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے شہریوں کی شکایات کو بغور سنا اور مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل کر کے ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔
بعد ازاں ڈی پی او اٹک نے سیف سٹی حسن ابدال اور تھانہ سٹی حسن ابدال کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا وزٹ بھی کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔