شیخوپورہمریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صحت کی معیاری، بروقت سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری افسران کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے رات گئے ٹی ایچ کیو ہسپتال فیروزوالہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے اور مریم نواز ہیلتھ سینٹر کالا شاہ کاکو کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں سے مفت ادویات، طبی معائنوں اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات ہر صورت عوام تک پہنچائی جائیں۔
شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے
