قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور اور مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری کو کچھ خاص نہیں ہوگا اور اپوزیشن کے پاس اتنی طاقت نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس پارٹی میں دس گروپ اور ہر گروپ کا الگ سربراہ ہو، اس کا سیاسی انجام سب کے سامنے ہے۔
رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ 2025 دفاعی، معاشی اور سفارتی لحاظ سے کامیابیوں کا سال رہا اور 2026 میں بھی یہ کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفاق کے پاس گندم کا وسیع ذخیرہ موجود ہے اور اگر صوبوں کو ضرورت پڑی تو وفاق تعاون کے لیے تیار ہے۔