ملتان سے تعلق رکھنے والے سیاح زاہد، خانزادہ شہان اور عمر ملتان نو جنوری کو سیر و سیاحت کے دوران برفباری، پہاڑی اور دشوار گزار راستوں کے باعث راستہ بھول گئے تھے، ایبٹ آباد پولیس نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا اور دو روز کی مسلسل محنت کے بعد تینوں سیاحوں کو یکے بعد دیگرے بحفاظت ڈھونڈ نکال کر سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ سیاحوں نے خیبرپختونخواہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فوری امدادی کارروائیوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔