ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے سالانہ انتخابات 2026-27 کے غیر حتمی نتائج کا اعلان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے سالانہ انتخابات 2026-27 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مختلف عہدوں پر امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر ربنواز حیات بلال نے 238 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ نائب صدر کے عہدے پر ملک شعیب اقبال 299 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر محمد عارف خٹک نے 252 ووٹ حاصل کیے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر شیخ محمد طیب 278 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔





صدر کے عہدے کے نتائج:
کل کاسٹ ووٹ: 481
ربنواز حیات بلال: 238 ووٹ
ثاقب شاہ زیب اعوان: 167 ووٹ
آصف محمود بھٹی: 72 ووٹ
مسترد شدہ ووٹ: 4
نائب صدر کے عہدے کے نتائج:
کل کاسٹ ووٹ: 481
ملک شعیب اقبال: 299 ووٹ
احمد رضا خان: 175 ووٹ
مسترد شدہ ووٹ: 7
جنرل سیکرٹری کے عہدے کے نتائج:
کل کاسٹ ووٹ: 481
محمد عارف خٹک: 252 ووٹ
فہیم اعجاز ملک: 222 ووٹ
مسترد شدہ ووٹ: 7
جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے نتائج:
کل کاسٹ ووٹ: 481
شیخ محمد طیب: 278 ووٹ
سید سرمد شفیق شاہ: 190 ووٹ
مسترد شدہ ووٹ: 13
الیکشن کے نتائج کا باقاعدہ نوٹیفکیشن حتمی توثیق کے بعد جاری کیا جائے گا۔
