اٹک پولیس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف مؤثر کاروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی کاروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرچ پارک اٹک خورد کے مقام پر دورانِ چیکنگ پولیس ٹیم نے ایک ہائی ایس کو روکا، ہائی ایس میں سوار ایک مشکوک شخص کے پاس موجود کاٹن کی تلاشی لی گئی جس کے اندر موجود بلی کی خوراک کے پیکٹوں میں نہایت مہارت سے چھپائے گئے 10 پیکٹ چرس برآمد ہوئے جو وزن کرنے پر 12 کلوگرام چرس ہوئی۔ ملزم منشیات کو بلی کی خوراک ظاہر کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا تھا،گرفتار ملزم کی شناخت حضرت بلال ولد میر سید سکنہ باڑہ ضلع خیبر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ اٹک خورد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش نت نئے طریقے استعمال کر رہے ہیں مگر اٹک پولیس ہر حربے کو ناکام بنا کر ان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائے گی۔ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *