گرفتار ملزمان قتل، پولیس پر حملوں اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہیں۔آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی ہدایات پر پولیس نے کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں اور کچہ میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب میرا لٹھانی کے خلاف ضلع ر حیم یار خان اور راجن پورکے مختلف تھانوں میں 31 مقدمات درج ہیں۔جبکہ اس کے ساتھیوں فدا عرف راٹھور لٹھانی کے خلاف 15 او زلفی لٹھانی کے خلاف مختلف تھانو ن میں سنگین جرائم کے 21 مقدمات درج ہیں۔خطرناک ملزم میرا لٹھانی سمیت دو ساتھیوں کی گرفتاری،پولیس اور انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔ آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ ہتھیار ڈال کر پرامن زندگی کی طرف آنے والے ملزمان کو سرنڈر کرکے مقدمات کا سامنا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ملزمان خود کو قانون کے حوالے کر کے اور جرم کی دنیا چھوڑ کر بہتر مستقبل اختیار کر سکتے ہیں۔



