ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قائم ہسپتال کو محکمہ صحت کے ماتحت کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب ہسپتال کے تمام انتظامی، طبی اور نگرانی سے متعلق امور سی ای او ہیلتھ اور متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ انجام دیں گے۔ اس اقدام کا مقصد جیل میں قید اسیران کو معیاری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پریزن ویلفیئر کونسل کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اشتیاق گل، ڈسٹرکٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشاد احمد، اٹک چیمبر آف کامرس کے نمائندہ محمد طارق سمیت دیگر متعلقہ افسران اور اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ حکومتِ پنجاب کی پالیسی کے تحت صوبہ بھر کی جیلوں میں قائم ہسپتالوں کو محکمہ صحت کے ماتحت کر دیا گیا ہے تاکہ قیدیوں کو صحت کے شعبے میں جدید سہولیات، بہتر طبی نگرانی اور مؤثر علاج معالجہ فراہم کیا جا سکے۔ اب جیل ہسپتالوں کے انتظامی اور طبی معاملات براہ راست محکمہ صحت دیکھے گا، جس سے طبی سہولیات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید اسیران کی فلاح و بہبود، صحت، علاج معالجے، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک اشتیاق گل نے جیل میں اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات، موجودہ انتظامات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جیل میں قید افراد کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے اور حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ اسیران کو صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ ہو

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *