Maryam Nawaz Sharif Chief Minister of Punjab

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع اٹک میں پینک بٹن نصب کر دیے گئے ہیں، جن کا مقصد شہریوں بالخصوص خواتین کو ہنگامی حالات میں فوری مدد فراہم کرنا ہے،ضلع اٹک میں مجموعی طور پر 20 پینک بٹن نصب کیے گئے ہیں، جن میں سے 10 پینک بٹن تحصیل اٹک جبکہ 10 پینک بٹن تحصیل حسن ابدال میں نصب کیے گئے ہیں ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ پینک بٹن کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال، بالخصوص خواتین کو درپیش مشکلات کی صورت میں، پولیس فوری طور پر متحرک ہو سکے گی۔ اس نظام کے تحت شہریوں کو بروقت اور مؤثر امداد فراہم کی جائے گی جس سے عوام کے تحفظ اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

ڈی پی او اٹک نے مزید کہا کہ خواتین کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لیے ضلع اٹک کے مختلف سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں بھی مرحلہ وار پینک بٹن نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ خواتین بلاخوف و خطر اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ امور سرانجام دے سکیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بلاجھجک پینک بٹن کا استعمال کریں۔
ترجمان اٹک پولیس

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *