انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، سلطان احمد چوہدری کی زیرِ صدارت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ایک اہم آپریشنل میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تمام ایڈیشنل انسپکٹر جنرلز اور ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ملک بھر کی تمام زونز کی مجموعی کارکردگی اور اہم آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹروے پولیس نے ہدایت کی کہ قومی شاہراہوں پر قانون کی بلاامتیاز عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مسافروں کو بروقت مدد کی فراہمی، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا۔ آئی جی نے پیٹرولنگ اور دیگر آپریشنل سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔آئی جی نے تمام افسران کو تلقین کی کہ وہ ادارے کے بنیادی اصولوں، خوش اخلاقی، ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت پر سختی سے عمل کریں۔ آئی جی نے مزید کہا کہ اعلیٰ افسران اپنے ماتحت عملے سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ملازمین کے جائز مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ اس کے علاوہ آئی جی نے دھند کے دوران ٹریفک کی محفوظ روانی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔ آئی جی نے واضح کیا کہ دھند کے دوران موٹرویز کی عارضی بندش شہریوں کو مشکلات میں ڈالنے کے لیے نہیں بلک شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر کی جاتی ہے۔آخر میں آئی جی موٹروے پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عوام کی حفاظت، سہولت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور پرعزم ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *