تفصیلات کے مطابق تھانہ انجراء میں مسمی البشیر محمد صالح ولد رئیس خان سکنہ چھب تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے درخواست دی کہ میں مقصود گل اور سیف اللہ جان کے ہمراہ اپنی گاڑی پر چھب منڈی بازار جا رہا تھا، جب بالمقابل مسجد تقویٰ چھب پہنچا توایک سوزوکی والے نےسوزوکی میری گاڑی کے آگے لگا کر راستہ روک لیا،سوزوکی سے عابد سلیم اور اس کے چار ساتھی بامسلح نکلے اور للکارا مارا کہ آج تمہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے،میرےساتھ گاڑی میں موجود مقصود گل اور سیف اللہ جان فوری طور پر گاڑی سے اتر کر ان کے سامنے آ گئے اور انہیں پیچھے ہٹایا، جس پر وہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اپنے گھروں کی طرف چلے گئےوجہ عنادمسمی عابد سلیم کی سابقہ بیوی سے شادی ہے،جس پر تھانہ انجراء پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم عابد سلیم ولد محمد سلیم سکنہ چھب تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا دورانِ تفتیش گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان اٹک پولیس

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *