تفصیلات کے مطابق گولڑہ موڑ سنجوال روڈ پر شدید دھند کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 38 سالہ جواد اور 40 سالہ محمد حمید شامل ہیں۔