ڈمپرز نے جی روڈز پر اوورلوڈنگز کر کےقانونی گرفت اور جرمانوں سے بچنے کے لئے سنجوال باہتر سڑک کا بے دریغ استعمال شروع کردیا ڈمپرز کی اوولوڈنگ اور اووورسپیڈ سے اہل علاقہ پریشان سڑک بھی جلد خراب ہونے کا خدشہ پولیس اور ایکسائز و دیگر متعلقہ محکمے خاموش تماشائی اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر اٹک اور ٹریفک پولیس کے اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ نواحی دیہات سنجوال، بھدری، پنڈ تریڑ ، کواہ ، بولیانوال، دورداد، اڑانگ،سقہ اباد، بٹھو کوٹھہ پنڈ، کوٹ زیندی ،پنڈ فضل خان،پنڈ صاحب خان کے معززین ٹرانسپورٹرز نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈمپرز نے کچھ عرصہ سے سنجوال باہتر روڈ کا استعمال شروع کردیا ہے رات دن چوبیس گھنٹے مسلسل اس روڈز سے اوولوڈنگ کر کے گزرتے ہیں اور اوورلوڈنگز کے ساتھ اووورسپیڈ بھی ہوتے ہیں جس سے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا خدشہ ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ جی روڈز پر موثروے پولیس اور ہائی وے پولیس نے ان پر سختی کی ہوئی ہے جس پر یہ لوڈز بھی زیادہ نہیں لے جاسکتے اور بڑے شہروں میں رات دس بجے سے پہلے داخل نہیں ہوسکتے جس وجہ سے یہ ڈمپرز زیادہ لوڈز لے کر اس روڈز سے گزرتے ہیں اور دن بھر بھی چلتے رہتے ہیں ہیں اہل علاقہ اور معززین نے بتایا کہ متعلقہ کچھ محکموں میں چھپی کالی بھیڑیں اس روڈز پر ناکے لگا کر بجائے انہیں روکنے یا جی ٹی روڈز پر جانے کے احکامات دینے کی بجائے ان سے بھتہ وصول کرتے ہیں جو ان محکموں پر یہ اہلکاروں بد نما داغ ہیں اہل علاقہ اور معززین نے ڈپٹی کمشنر اٹک راو عاطف رضا ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان اور ٹریفک پولیس کے اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *