ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے سالانہ انتخابات دس جنوری کوہوں گے ان خیالات کااظہار چیئرسن الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک مس فیاض اقبال ایڈووکیٹ نے ایک ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ممبران الیکشن بورڈ محمد سلیمان اقبال خان،ملک نوید اکبر،مہر دل خان خٹک او ررضوانہ راجہ ایڈووکیٹس موجود تھے،مس فیاض اقبال نے بتایاکہ کاغذات کی واپسی اور فائنل لسٹ چھ جنوری جبکہ پراجیکشن آٹھ جنوری اور انتخابات دس جنوری کو منعقد ہوں گے ،صدر کےلیے تین امید واروں ملک ربنواز حیات بلال، آصف محمو د بھٹی او ر ثاقب شاہ زیب اعوان کی نائب صدر کے لیے ملک شعیب اقبال او ر احمد رضا خان ،جنرل سیکرٹری کےلیے فہیم اعجاز ملک،محمدعارف خٹک جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کےلیے سید سرمد شفیق اور شیخ محمد طیب کے درمیان مقابلہ ہو گا ،دریں اثنا ء سیکرٹری مالیات انیسہ خان اور لائیربری سیکرٹر ی طاہرہ فاروق کےمقابلہ میں کسی نےکاغذات جمع نہیں کرائے، اس طرح وہ بلا مقابلہ جبکہ ممبران ایگز یکٹو کمیٹی وحید مرا د ،طارق خان،محمد مشتاق ،عمر سلیم،سردار وسیم امتیاز،محمدبختیار احمد،محمدصابر،محمدزاہد،خرم ریاض اور قاضی عبدالروف بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں