ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں انفورسمنٹ آفیسر اور تفتیشی آفیسر کے لیے مقرر دوسرے جسمانی ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے، اب یہ جسمانی ٹیسٹ پہلے سے طے شدہ سات جنوری کی بجائے آٹھ جنوری کو مقررہ وقت اور مقام پر منعقد ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے اس سلسلے میں منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ سات جنوری کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے جلسے کے انعقاد کے باعث سکیورٹی اور انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے جسمانی ٹیسٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، تاکہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے اور شفافیت و میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے واضح کیا کہ جسمانی ٹیسٹ کے انعقاد میں شفافیت، میرٹ اور قانون کے تقاضوں کو مقدم رکھا جائے گا اور امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے،اجلاس میں جسمانی ٹیسٹ کے مؤثر، منظم اور شفاف انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامی اور سیکیورٹی پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیاانہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخ پر جسمانی ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی سے گریز کیا جائے،اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ امیدواروں کی سہولت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *