ڈپٹی کمشنر راوعاطف رضا نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مناسب مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی سے نہ صرف کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ قومی سطح پر پاکستان کا نام بھی روشن ہوگاان خیالات کا اظہارانہوں نے ملائشیا میں منعقدہ پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے اٹک سے تعلق رکھنے والے کپتان و گول کیپر حسنین شبیر سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید اور پاکستان قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے نامور کھلاڑی شرجیل احمد بھی موجود تھے،ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر اٹک کو آگاہ کیا گیا کہ حسنین شبیر اس سے قبل کرغزستان میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے حسنین شبیر کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت کھلاڑی ضلع اٹک کا قیمتی اثاثہ ہیں،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک نے پاکستان قومی ٹیم کے کھلاڑی شرجیل احمد اور انڈر 18 ٹیم کے کپتان حسنین شبیر کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل قریب میں ضلع اٹک میں ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں تاکہ مقامی سطح پر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع فراہم ہوں۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *