اٹک. سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی اٹک ڈاکٹر محمد اظہر نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول حسن ابدال میں پہلی ای سی سی ای ری ویمپنگ مکمل کرنے کے بعد اس کا باقائدہ افتتاح کیا، ڈی ای اوایلیمنٹر ی مردانہ اٹک سید تقی عباس شاہ، ہیڈ ٹیچر سید تصدق شاہ ،اے ای اوز مہر علی اور شاہد محمود بھی موجود تھے ،مذکورہ منصوبہ کی ڈپٹی ڈی ای او حسن ابدال راو غلام قادر نے ذاتی طور پر نگرانی کی اور اس جدت طرازی کی تکمیل میں پیش پیش رہے، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی اٹک ڈاکٹر محمد اظہر نے میڈیاکو بتایا کہ یہ اصلاحی منصوبہ ہر پرائمری سکول میں ہدف کے ساتھ اب بھی اپنے راستے پر ہے،ڈاکٹرمحمداظہرنےکہاکہ وزیرا علی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضا کی زیر نگرانی ،روشنی کا سفر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک کا یہ سفر “روشنی کی تلاش” نہیں بلکہ “روشنی کی فراہمی” کا سفر ہے،ان کی زیرقیادت ضلع اٹک کے ہر سکول میں علم، تہذیب، اخلاق اور کردار سازی کے چراغ (دیئے)روشن کیے جا رہے ہیں،یہ صرف تعلیمی ادارے نہیں بلکہ مستقبل کے معماروں کی تربیت گاہیں بن چکی ہیں ،ہر بچہ، ہر استاد، ہر کلاس روم اس کارواں کا حصہ ہے جو علم کی روشنی کو عام کر رہا ہے،اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن، اور والدین کا اعتماد، سب مل کر اس روشنی کے سفر کو کامیابی سے ہمکنار کر رہے ہیں۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *