ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خواتین کی ترقی، بااختیاری اور بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع کونسل ہال اٹک میں خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ سلائی مشینوں کی فراہمی سے خواتین گھر بیٹھے اپنے خاندان کی معاشی بہتری میں کردار ادا کر سکیں گی اور خود مختار زندگی کی جانب گامزن ہوں گی،تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نوشین اسرار، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حسیب خالد، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا سید زوار حسین شاہ، پرنسپل ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ محمد شاکر،قربان ویلفیئر ٹرسٹ کے محمد ندیم اور دیگر متعلقہ افسران و معززین نے شرکت کی،شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ، قربان ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے مجموعی طور پر 140 سلائی مشینیں تقسیم کر رہی ہے، جن میں سے 55 سلائی مشینیں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کو فراہم کی جائیں گی تاکہ تربیت یافتہ خواتین کو عملی سہولت میسر آ سکے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشین اسرار نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کی فنی تربیت اور روزگار کے فروغ کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور اس طرح کے اقدامات خواتین کو خود انحصاری کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر اٹک نے قربان ویلفیئر ٹرسٹ اور متعلقہ محکموں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی فلاحی اداروں کے اشتراک سے خواتین کے لیے ایسے منصوبے جاری رکھے گی،تقریب کے اختتام پر مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کی معاشی خودمختاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *