تفصیلات کے مطابق مورخہ 04.01.2026 کو متاثرہ بچے کے والدنے تھانہ صدر حسن ابدال میں درخواست دی کہ میرا چھوٹا بیٹا بعمر تقریبادس سال جو چوتھی جماعت کا طالب علم ہے، گزشتہ دو دنوں سے پریشان تھا۔ آج جب میں نے اس سے پریشانی کی وجہ دریافت کی تو اس نے بتایا کہ دو روز قبل وہ محلے میں کھیل رہا تھا کہ اچانک نجب ولد کرم الٰہی سکنہ خودہ وہاں آ گیا اور زبردستی اسے اپنی بیٹھک میں لے گیا، جہاں اس نے میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کیاور میرے بیٹے کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا جسکی درخواست پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکےنامزد ملزم نجب ولد کرم الہٰی سکنہ خودہ کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر کےتفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔