امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمان ایک روزہ دعوتی دورے پرسات جنوری بروز بدھ دن ایک بجے اٹک آرہے ہیں جہاں وہ ریلوے گراؤنڈ میں جماعت اسلامی ضلع اٹک کے ایک بڑے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے علاوہ ازیں جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم،صوبائی سیکرٹری جنرل و سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 49 اقبال خان اور ضلعی امیر و سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 سردار امجد علی خان خطاب کریں گے جلسہ عام میں ضلع بھر سے ارکان و کارکنان ممبران،مرد و خواتین اور بچے شریک ہوں گے ریلوے گراؤنڈ میں جلسہ گاہ کی تیاریاں اخری مراحل پر ہیں،جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں ڈی پی او اٹک سردارموراہن خان نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ،ڈ ی ایس پی مرز ا خرم، چیف سیکورٹی آفیسر ڈی پی ا و آفس انسپکٹرتیمور خان علی زئی،پی آراو ٹوڈی پی اوانسپکٹرملک محمدنعیم اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پنڈال کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو مکمل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور جلسے کے دوران نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے،جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے اس موقع پر امیر ضلع جماعت اسلامی اٹک سردار امجد علی خان اور ناظم جلسہ حافظ محمد بلال نے ڈی پی او کومکمل تفصیلات سے آگاہ کیا

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *